• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب قتل کیس میں گواہوں نے راؤ انوار کے فون نمبرز کی تصدیق کردی


نقیب اللّٰہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، گواہوں نے راؤ انوار، شعیب شوٹر اور امان اللّٰہ مروت کے فون نمبرز کی تصدیق کردی۔

وکیل استغاثہ کے مطابق تین گواہوں نے بتایا کہ سامنے آئے نمبرز پر ہی امان اللّٰہ مروت، شعیب شوٹر اور راؤ انوار سے بات ہوتی تھی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دو پولیس اہلکاروں فیصل اور انار کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے تین گواہاں کے بیان قلم بند کرلئے۔


استغاثہ کی جانب سے تین گواہ عدالت میں پیش ہوئے، گواہوں نے راؤ انوار، شعیب شوٹر اور امان اللّٰہ مروت کے فون نمبرز کی تصدیق کردی۔

وکیل استغاثہ نے کہا کہ امان اللّٰہ مروت، شعیب شوٹر اور راؤ انوار سے ان نمبروں پر رابطہ ہوتا رہا ہے۔

گواہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ان ہی نمبرز سے ملزمان سے بات ہوتی تھی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین