راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے ٹیکسلا اور اسلام آباد سے پندرہ دن کے دوران لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں کے ایک گھنٹہ کے وقفے سےدو اضلاع میں وارداتوں کے مقدمات میں ملوث ہونےپر سی ٹی ڈی ساہیوال کے ڈی ایس پی سیف اللہ کا حلف نامہ مسترد کرتے ہوئے آئی جی سی ٹی ڈی کو حلف نامہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دو بھائی لاپتہ تھے،ساہیوال سےڈی ایس پی کا حلف نامہ جبکہ وہ پارٹی ہی نہیں ہیں، حلف نامہ میں تضادات ہیں،آئی جی سی ٹی ڈی کا حلف نامہ لیا جائے۔جس عدالت نے ڈی ایس پی کا حلف نامہ مسترد کرتے ہوئے آئندہ پیشی سے قبل آئی جی کو حلف نامہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔