• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوارا بھاسکر کی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مستقل معطل کیے جانے پر تنقید

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ری پبلک ڈے وش پر انکا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کیے جانے پر تنقید کی ہے۔ 

اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سوارا بھاسکر نے اس صورتحال پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر انھوں نے ری پبلک ڈے پر ایک پوسٹ کی، جس پر انکا اکاؤنٹ مستقل معطل کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انکے دو ٹوئٹس جس میں سے ایک ری پبلک ڈے پر وش کیا گیا تھا، انکے اکاؤنٹ کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذکورہ بالا اقدام کیا گیا۔

انھوں نے لکھا، (آپ یہ چیزیں نہیں بنا سکتے)۔ ڈیئر ایکس، دو ٹوئٹس سے دو ایمیجز کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے طور پر نشان زدہ کیا گیا۔ 

جس کی بنیاد پر میرا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال کیا گیا ہے، اب اکاؤنٹ تک میری رسائی نہیں ہو رہی ہے، اور آپکے اسٹاف نے اسکی مستقل معطلی کی منظوری دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید