برطانوی فوج کے سابق میجر جنرل شیمس کر پاکستان سوسائٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے سابق میجر جنرل شیمس کر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا گیا، برٹش پاکستانی برطانوی معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انکا کہنا تھاکہ پاک برطانیہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کھیل اور تجارتی تعاون کردار ادا کرسکتے ہیں۔
شیمس کر نے کہا کہ ضرورت مند پاکستانی طلبہ کو اوپن یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کیلئے فنڈز جمع کریں گے۔
سابق میجر جنرل برطانوی فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے اور ہم جہاں بھی جاتے وہاں خوش آمدید کہا جاتا، افسوس ہے کہ دنیا پاکستان کی خوبصورتی کو نہیں دیکھتی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں قیام کے دوران جو دوستیاں ہوئیں وہ زندگی کا اثاثہ ہیں۔ میں اور میری اہلیہ بلوچستان مکس ڈبل ٹینس چیمپئنز بھی بنے تھے۔