• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ثقلین مشتاق کا چیلنج پورا نہ کر سکے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوچ ثقلین مشتاق کا چیلنج پورا نہیں کرسکے۔

پاکستان ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق نے دنیا کے نمبر ون ٹی 20 کھلاڑی بابر اعظم کو چیلنج کیا تھا، مگر قومی ٹیم کے کپتان ہار گئے۔

چیلنج سے قبل دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو بھی ہوئی، جس میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ میں ٹی 20 نمبر ون کھلاڑی کو چیلنج کررہا ہوں، ایک اوور میں 12 رنز بنانے ہیں، ان کی اس بات بابر اعظم نے کہا کہ مجھے چیلنج کے وقت عمر کا لحاظ کرنا ہے کہ نہیں۔

گفتگو کے دوران ثقلین مشتاق نے بابر اعظم کو فیلڈنگ کا بھی بتایا کہ انہوں نے کہاں کہاں کھلاڑی کھڑے کیے ہیں۔

بابر اعظم نے ثقلین مشتاق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دور کے ون آف بیسٹ اسپنر تھے اور وہ ’دوسرا‘ بہت اچھا کرواتے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا مگر بابر اعظم 12 رنز نہیں بناسکے اور وہ چیلنج ہار گئے۔

ہارنے کے بعد بابر اعظم نے پھر ثقلین مشتاق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لیجنڈ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ 

تازہ ترین