• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے ایشز ٹیسٹ کا کل سے آغاز، انگلینڈ کے اہم بولرز کی واپسی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا کل سے ایڈیلیڈ میں آغاز ہورہا ہے جہاں تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ انگلینڈ کی 12 رکنی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کا منہ دیکھنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس اسکواڈ میں تجربہ کار بولرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ 

سامنے موجود آسٹریلوی ٹیم کی فارم اور اس کا ریکارڈ انگلینڈ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ 

آسٹریلیا نے اپنے تمام 8 پنک بال ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے اور ان میں سے 5 ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں ہی جیتے ہیں۔

اس کے برعکس انگلینڈ نے 3 پنک بال ٹیسٹ جیتے تو ایک میں اسے شکست بھی ہوئی ہے۔

پھر ہوم ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی پسلی کی انجری سے صحتیاب ہو گئے ہیں البتہ ان فٹ جوش ہیزل ووڈ کی جگہ جھے رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین