• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ’’اندھا دھند‘‘ پابندیوں کا جواب دیں گے، چین

بیجنگ /کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بیجنگ پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آڑ میں چینی شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اپنا حالیہ فیصلہ واپس لے۔ چین نے اسی کے ساتھ وارننگ دی کہ امریکا کی اندھا دھند کارروائیوں کا جواب دیا جائے گا،چین نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے داخلی امور میں مداخلت اور اس مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے ۔ امریکا نے جمعے کے روز متعدد چینی شہریوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکی اقدامت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں گھٹیا کارروائی" قرار دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا، "ہم امریکا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو فوراً واپس لے، چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنا اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔ وانگ وین بن نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "اگر امریکا نے اپنی ایسی اندھا دھند کارروائیاں جاری رکھیں تو چین بھی سخت جواب دینے کے لیے موثر کارروائی کرے گا۔" امریکا نے چین کے خلاف یہ تازہ ترین اقدامات ایسے وقت کیے ہیں جب صدر بائیڈن نے جمہوریت کے لیے سربراہی کانفرنس منعقد کی تھی۔ اس کانفرنس میں انہوں نے دنیا بھر میں جمہوریت کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے نیز جمہوریت نواز قوانین کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین