• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، 25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے 25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ بدھ کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخوست گزرا وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

تازہ ترین