اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما ء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ منافقین کا وزیر اعظم عمران خان کو معلوم ہے اور کچھ نام میں بھی دے چکا ہوں۔ بدھ کواپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ چینی کے کیس میں مِس ہینڈلنگ اور مِس رپورٹنگ ہوئی‘جہانگیر ترین کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے تو پالیسیاں بنانے والے بھی ذمے دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں پر بھی اتنی ہی ذمہ داری بنتی ہے جتنی نفع بنانے والوں پر ہے۔