• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔

عمران عباس نے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان کے قدموں کو چوم نہیں پاؤں گا۔ ‘


اداکار نے یہ بھی کہا کہ آج میری ’جنت‘ کھو گئی۔ براہ کرم ان کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں  ماں کے قدموں کو چومنے والی تصویر بھی شیئر کی۔

عمران عباس کے مداحوں اور مشہور شخصیات کی بڑی تعداد نے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین