• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

بھارتی بار بی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے اپنی مہندی کی تقریب کی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کترینہ کیف مہندی کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں اور بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

تصاویر میں کترینہ کیف کو اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ تصاویر میں کترینہ کیف اپنی بہنوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بھی مہندی کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کو ایک پنجابی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی تا سجدی جے نچے سارا ٹبّر۔‘

دوسری جانب وکی کوشل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور کترینہ کی رسمِ حنا کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔


ایک تصویر میں وکی کوشل پیلے پھولوں سے کترینہ کیف کو پروپوز بھی کرتے نظر آئے۔

اداکار نے بھی اپنی پوسٹ کا وہی پنجابی کیپشن لکھا جو اُن کی اہلیہ نے لکھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

تازہ ترین