• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس سلمان خان اپنی سالگرہ کیسے منائیں گے؟

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان رواں برس سادگی سے اپنی سالگرہ منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان جو ہر تہوار بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں رواں برس وہ اپنی 56 ویں سالگرہ سادگی سے ہی منائیں گے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ٹائیگر 3 کے اداکار نے 27 دسمبر کو اپنی سالگرہ کے موقع  پر ایک بڑی پارٹی کے اہتمام سے اجتناب کیا ہے جو ممکنہ طور پر کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی سالگرہ اپنے فارم ہاؤس میں محدود لوگوں کی موجودگی میں منائیں گے۔

عام طور پر بالی ووڈ میں ان کے دوستوں کی طویل فہرست کے باعث ان کے مہمانوں کی فہرست بھی تفصیلی ہوتی ہے لیکن گزشتہ دو برس کی طرح اس برس بھی ان کی سالگرہ کی تقریب محدود پیمانے پر کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید