• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی کمال خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست

اداکار سلمان خان نے ناقد کمال آر خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کی درخواست جمع کروادی۔ 

خیال رہے کہا کہ خود ساختہ ناقد کمال آر خان نے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ سے متعلق تنقیدی ریویو دیا تھا، جس میں انھوں نے سلمان خان سمیت تمام اسٹارز کی تضحیک کی۔ 

اس پر سلمان خان نے کمال خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا، اور عدالت سے انھیں ہتک آمیز ٹوئٹس و پیغامات روکنے کی درخواست کی تھی۔ 

خیال رہے کہ کچھ روز قبل کمال آر خان نے کہا کہ تھا کہ انھیں بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے جس پر بھارت چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

تاہم اب سلمان خان نے عدالت میں ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ 

سلمان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت میں یقین دہانی جمع کروانے کے باوجود کمال آر خان ہتک آمیز پیغامات جاری کر رہے ہیں۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی درخواست کی کہ احکامات نہ ماننے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

تازہ ترین