• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی فلموں کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کا راز سامنے آگیا ہے۔

بھارتی فلم نگری میں بہت سے اداکاروں اور ہدایتکاروں کےاپنی فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے لیے عجیب وغریب اور دلچسپ قسم کے عقائد ہیں، ان اداکاروں میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان نے 90 کی دہائی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ’ ان کا عجیب سا عقیدہ(superstition) ہے کہ وہ اپنی جس فلم میں بھاگتے ہیں وہ بہت کامیاب ہوتی ہے‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ’وہ اپنی فلم (ڈر) میں بھاگے تو وہ بہت بڑی ہٹ فلم تھی، پھر ان کی فلم (کرن ارجن) میں انہیں سلمان خان نے کہا بھاگ ارجن بھاگ، وہ بھاگتے رہے اور تو ہِٹ ہوگئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی طرح وہ (دل والے دُلہنیا لے جائیں گے( میں ایک لڑکی کے پیچھے بھاگتے رہے وہ بھی ہِٹ ہوگئی‘۔

شاہ رخ خان نےانٹرویو کے آخر میں اپنی فلم کوئلہ کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ تو اس فلم بھی ہم نے اس ٹرینڈ کو برقرار رکھا ہے، اس فلم میں وہ بہت بھاگتے ہیں‘۔

خیا ل رہے کہ شاہ رخ خان نے یہ انٹرویو اس وقت دیا تھا جب ان کی فلم’کوئلہ‘ ریلیز ہوئی تھی۔

راکیش روشن کی ہدایت کاری میں بننے والی 1997 کی اس ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ 

اس فلم میں جانی لیور، اشوک صراف، سلیم غوث، دیپ شیکھا، ہمانی شیو پوری اور موہنیش بہل نے بھی معاون کردار ادا کیے تھے۔ 

18 اپریل 1997 کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو باکس آفس پر اوسط درجے کی فلم قرار دیا گیا اور یہ ہندوستان میں اس سال کی 8ویں کامیاب ترین فلم رہی۔


تازہ ترین