• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے شاندار اقدامات کیے: چوہدری شافع حسین

چوہدری شافع حسین—فائل فوٹو
چوہدری شافع حسین—فائل فوٹو

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز کی تقسیم کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے فنی تعلیم کے فروغ کے لیے شاندار اقدامات کیے، خیبر پختون خوا میں برسرِ اقتدار جماعت ایک اسپتال نہیں بنا سکی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں دو بڑے اسپتال بنا دیے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد چوہدری شجاعت کی برداشت اور رواداری کی سیاست کو آگے بڑھا رہا ہوں، نواز شریف اور چوہدری شجاعت نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف بیان نہیں دیا۔

چوہدری شافع حسین نے یہ بھی کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا، بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار 7 فیکٹریاں لگنے جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید