• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے خطرات، پی ایس ایل 7 کیلئے پورا ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ نے کورونا خطرات کے پیش نظر جنوری میں ہونے والی پی ایس ایل سیون کے لئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کے لئے کراچی اور لاہور میں پورے ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ کیا ہےہوٹل کا عملہ بھی ببل میں رہے گا.

 پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلاء ہونے میں پی سی بی کا کوئی قصور نہیں،ہمارے ایس او پی عالمی معیار کے تھے کوئی کوتاہی نہیں کی گئی ہے،اگر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو 14 دن کا قرنطینہ کرادیتے تو میچز ہی نہیں ہوسکتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کی پروموشن اور مارکیٹنگ کے معاملہ پر بہتری لانا ہوگی، تماشائیوں کی آمد میں سیکیورٹی چیک زیادہ ہیں جسکی وجہ سے عوام کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ گراونڈ میں تماشائیوں کو آنے میں مشکلات ہوتی ہے، پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تماشائیوں کی عدم موجودگی اور عدم دل چسپی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں آنے کے حوالے سے بعض مشکلات اور شکایات سامنے آئی ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ہمیں ان کے مسائل کا علم ہے، جس کو آئندہ ہونے والے انٹر نیشنل مقابلوں میں بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، ٹکٹوں کے حصول کے لئے بھی آسان طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، آن لائن کے ساتھ ٹکٹوں کے لئے بوتھ بھی قائم کئے جائیں گے، تماشائیوں کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنادی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،تماشائیوں کے حوالے سے ہم مختلف انتظامی حکام سے بھی مشاورت کرتے ہیں، امید ہے مستقبل میں صورت حال اس سے بہتر نظر آئے گی۔

تازہ ترین