لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 16 ہزار ملازمین کی بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، بحال ہونے والے 16 ہزار ملازمین اور ان سے وابستہ ان کے خاندان کے افراد کو مبارک باد دیتا ہوں، پیپلزپارٹی کے وکلاء نیر بخاری، لطیف کھوسہ، رضا ربانی، اعتزاز احسن ودیگر نے بہترین انداز میں سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کا مقدمہ پیش کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی کاوشوں کی بدولت پہلے بھی ان 16 ہزار ملازمین کو پارلیمان سے بحال کروایا گیا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ورکر کلاس کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہے گی۔