• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینسری ڈیزائن: افراد اور تعمیرات کے درمیان تعلق

کسی بھی جگہ کو ڈیزائن کرتے وقت زیادہ تر توجہ اس کے ساختی پہلوؤں کی وضاحت پر مرکوز ہوتی ہے۔ لیکن حسی فن تعمیر (Sensory Architecture) لوگوں اور تعمیر شدہ ماحول کے درمیان تعلق اور تعامل کو تبدیل کر سکتا ہے۔ انسان کے پاس پانچ حواس ہیں، جن میں سے ہر ایک براہ راست ارد گرد کی دنیا کے بارے میں ہمارے تصور کو متاثر کرتا ہے۔ حسی اعضاء کے حیاتیاتی کیمیائی اور اعصابی افعال، احساس کو ادراک میں تبدیل کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

سینسری ڈیزائن کا متاثر کرنا

سینسری ڈیزائن کسی ایک یا ایک سے زیادہ حواس پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی جگہ گرمجوشی، سکون، صفائی اور یہاں تک کہ حیرت کے گہرے احساسات کو جنم دے سکتی ہے۔ اس میں درجہ حرارت کو مطلوبہ موڈ میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ نرم بناوٹ کو سکون پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خوشبودار پودے، بُو اور یادداشت کو تقویت دے سکتے ہیں۔ 

کنکریٹ کو اکثر ’ٹھنڈے‘ مواد کے طور پر سمجھا جاتا ہے، لیکن اس احساس کو پودوں اور متضاد رنگوں جیسے عناصر کے ساتھ جگہ کو بانٹ کر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ حسی ضروریات کے ارد گرد ایک جگہ ڈیزائن کرنے کے بہت سے امکانات موجود ہیں جس کے انسانی بہبود پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

حسی ڈیزائن کی مختصر تاریخ

حسی ڈیزائن کی جڑیں 1950ء کی دہائی میں جاملتی ہیں۔ جب ریڈیکل آرٹ نے روایتی فن تعمیر کی تمثیلوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ یورپ اور جاپان میں تعمیراتی کام کو بصری سے ہٹ کر تمام حواس کے لیے کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ یوں روشنی، عکاسی، آواز اور دلکشی پر کام کیا گیا۔ 1970ء کی دہائی میں روشنی، بصری مقامات اور جذباتی و نفسیاتی تجربے کے ساتھ تعلقات کو ساختی عمل سے گزارا گیا۔ مابعد جدیدیت نے روایتی تعمیراتی ڈیزائن کو متاثر کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا، خاص طور پر 1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں۔ آج، ڈیزائن اور آرٹ کی تنصیبات کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جو کثیر حسی نقطہ نظر کو استعمال کرتی ہیں۔

حسی ڈیزائن کی جدید مثالیں

فلپ راہم ایک سوئس آرکیٹیکٹ ہیں، ان کا استدلال ہے کہ ہمیں روشنی، نمی، درجہ حرارت اور جگہ کو تبدیل کرنے کے ساتھ متضاد ڈیزائن کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اپنے ’گھریلو فلکیات‘ منصوبوں میں جو جگہیں ڈیزائن کی ہیں وہ گھروں کو عمودی اور توانائی کی بچت کے لے آؤٹ میں تبدیل کرتی ہیں۔ راہم کے ڈیزائن میں ایسے کمرے رکھے گئے ہیں جہاں گرمائش کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے ڈیزائن سائنس کو جسمانی بیداری کے ساتھ جوڑ کر ایک کثیر الجہتی فن تعمیر تخلیق کرتے ہیں، جو کہ رہائشیوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سمجھ رکھنے والوں میں بدل دیتے ہیں۔

2002ء سوئس ایکسپو میں ’بلر بلڈنگ‘ نے لوگوں کا تخیل کے ساتھ تعلق بدل دیا۔ اس چھوٹے تعمیراتی ڈھانچے کو دھند سے چھپایا گیا تھا، جس میں زائرین کو اپنے حواس کی مدد سے اس کے اندر جانا تھا۔ نیو یارک کے ادارے نے اس تنصیب کو ڈیزائن کیا، جن کا کام نیٹ ورک ٹیکنالوجیز کے ساتھ وژن اور نمائش کے گرد تھا۔ ایسے ڈیزائن پروجیکٹس بھی ہیں جو معاشرے میں گہرے تعصبات کو چیلنج کرتے ہیں، جس کی ایک مثال ڈیف اسپیس (بہرے افراد کیلئے جگہ) ہے۔ 

اس تصور نے ملٹی سینسری ڈیزائن کے لیے 150 سے زیادہ اصول پیش کیے، جو ایک جگہ کو محض ساختی پہلو سے آگے لے جاتے ہیں۔ کانسیپٹس میں کنکریٹ کو لکڑی کی پرت سے ڈھانپنا شامل ہے تاکہ نابینا افراد کو وائبریشن کے ذریعے نیویگیشن کی سہولت حاصل ہوسکے اور ایسے ڈیزائن تخلیق کرنا جو رنگ اور بصری عناصر کو اپناتے ہیں۔ ملٹی سینسری ڈیزائن میں حقیقی دنیا کی گونج ہوسکتی ہے، جو ہمیں عمیق طریقوں سے جوڑتی ہے۔

روشنی کا کردار

ہمارے جسموں میں ایک اندرونی حیاتیاتی گھڑی ہے، جو ہماری شب وروز تبدیلی کے گرد گھومتی ہے۔ روشنی کی سطح اس پر اثر انداز ہوتی ہے، اس لیے اس کے اثرات کو سمجھنا لوگوں کی فلاح و بہبود کے احساس کو بہتر بنا سکتا ہے۔ متعدد مطالعات ہیں جنہوں نے روشنی کو صحت سے جوڑا ہے۔ لائٹنگ کا ذہانت بھرا ڈیزائن ایک آرام دہ جگہ اور غیر آرام دہ جگہ کے درمیان فرق ثابت ہوسکتا ہے۔ 

اس عنصر کو ذہن میں رکھتے ہوئے روشنی کا بہتر ڈیزائن حوصلہ افزائی، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت، موڈ اور یہاں تک کہ بھوک کو بہتر بنا سکتا ہے۔ فوکل پوائنٹس، قدرتی روشنی اور رنگین نقشے جیسے عناصر روشنی کے اچھے ڈیزائن کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے اور ایک کثیر حسی تجربہ بنا سکتے ہیں۔

رنگ کی جذباتی نوعیت

رنگوں کا انسان پر گہرا نفسیاتی اثر ہوتا ہے، کیونکہ ان کا تعلق بعض احساسات سے ہوتا ہے۔ رنگین نقشوں کا کسی جگہ ہونالوگوں کے مزاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ فنکار رنگ اور ہمارے جذباتی ردعمل کو سمجھتے ہیں۔ اس لیے کسی جگہ کے لیے رنگوں کا انتخاب آرٹ ورک کا ایک عظیم نمونہ بنانے کے مترادف ہونا چاہیے۔ رنگوں کا یکساں استعمال کسی جگہ کے لیے مجموعی طور پر جذباتی ردعمل پیدا کرتا ہے، جب کہ تیز رنگوں کو فوکل پوائنٹس بنانے کے لیے تھوڑا سا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزاج بہتر بنانے والی خوشبوئیں

سونگھنے کی حس ہمارے سب سے زیادہ جذباتی حواس میں سے ایک ہے۔ یہ یادیں واپس لانے میں مدد کرتی ہے اور لوگوں کو غیر بصری طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں مدد کر سکتی ہے۔ خوشبودار پودوں کے ساتھ زمین کی تزئین کے ڈیزائن بنائے جا سکتے ہیں، کمروں میں مصنوعی مہکوں کو شامل کیا جا سکتا ہے اور یہاں تک کہ کھلے کچن کو بھی ڈیزائن کیا جا سکتا ہے جو کھانے کی خوشبو گھر بھر میں پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

چھونے کی حس والا ماحول

سینسری جگہوں کو ذہن میں رکھ کر چھونے (Tactile)کے احساسات کے ساتھ ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔ درجہ حرارت، نمی، وینٹیلیشن، دیواروں، کرسیوں اور فرش کو آرام مہیا کرنے کے لیے شامل کیا جاسکتا ہے۔ قابل عمل مواد اور انٹرایکٹو عناصر تعمیر شدہ ماحول کے ساتھ صارف کے تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مستقبل

کیا ملٹی سینسری ڈیزائن عام ہو جائے گا؟ یہ بات کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم یقینی طور پر، یہ خیال کہ کام کرنے یا رہنے کی جگہوں کو ان کے ساختی عناصر سے کہیں زیادہ ہونا چاہیے، توجہ حاصل کر رہا ہے۔ مزید برآں، آگمینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجیز مستقبل میں سینسری ڈیزائن کے لیے حقیقی معنوں میں انٹرایکٹو اور کثیر الجہتی تجربات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تازہ ترین