سانحہ سوات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے چیف سیکریڑی خیبر پختونخوا نے محکمہ سیاحت، محکمہ ریلیف، محکمہ آبپاشی اور محکمہ بلدیات کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ کی سفارشات کےتحت افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ سوات، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو کے اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ انتظامی اور قانون سازی سے متعلق تجاویز پر بھی عمل درآمد کیاجائے اور مستقبل میں سانحہ سوات جیسے واقعات کے تدارک کیلئے درکار موثر قانون سازی کی جائے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر جلد عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے انتظامی تجاویز پر ایک ماہ اور قانون سازی سے متعلق تجاویز پر 2 ماہ میں عمل درآمد کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
زرائع کے مطابق رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں اور سائٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی ماہانہ رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو پیش کی جائے گی۔