• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ ہوا، ترجمان وائٹ ہائوس

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں۔

 امریکی صدر ٹرمپ کے طبی معائنے سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ ہوا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے معالج کے مطابق وہ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں، ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔ 

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں، ایسے نیل کے نشان بار بار ہاتھ ملانے اور اسپرین کے استعمال سے جلد کے ٹشوز میں جلن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا اسپرین صدر ٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید