• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریرہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے دوسرے کم عمر پاکستانی ٹرپل سنچری میکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شعیب ملک کے بھتیجے 19 سال 239 دن کے محمد ہریرا فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ شعیب ملک کے والد فقیر حسین نے دو شادیاں کی تھیں ۔ ہریرا کے والد شعیب ملک کے سوتیلے بھائی ہیں۔ ناردرن کےمحمد ہریرہ سے قبل اس سیزن میں سندھ کے احسان علی نے ٹرپل سنچری بنائی تھی۔ پیر کو کراچی میں بلوچستان کیخلاف 19 سالہ محمد ہریرہ نے اولین سیزن میں ہی صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل جاوید میانداد 17 سال اور310دن کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں۔ عظیم حنیف محمد کے499 ، آفتاب بلوچ کے428 اورنوید لطیف کے394 رنز کے بعد محمد ہریرا نےقائد اعظم ٹرافی کی چوتھی بڑی انفرادی 311رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ پاکستانی سرزمین پر بننے والا گیارہواں سب سے بڑا انفرادی کسی بھی اوپنر کی چھٹی بڑی اننگز ہے۔ قائداعظم ٹرافی میں کسی اوپنر کی تیسری بڑی انفرادی اننگز اور 2019 کے بعد سب سے بڑا اسکور ہے۔

تازہ ترین