کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں الکرم اسپورٹس زون ون نے نذیر حسین ینگ فائٹر کرکٹ کلب کو 154 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے40 اوورز میں چھ وکٹ پر 314 رنز بنائے۔ شہروز علوی نے 120رنز بنائے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی۔
پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔
سرگودھا میں مٹھہ معصوم بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے لیے مندوب مقرر کردیا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔
لاہور کی مانگا منڈی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار محمد عظیم جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب پولیس نے راجن پور سرکل کے بنگلہ اچھا میں لونڈ گینگ کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 3 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اسلام آباد سے خیبرپختونخوا فرارکے معاملے میں اہم ویڈیو سامنے آئی ہے۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تاریخ میں کل کا دن بھی بد ترین رہا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ہم بھاگے نہیں، آپ نے جو کچھ کرنا تھا کرلیا، اب ہماری باری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی کی موجودہ قیادت سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
مقدمات میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔
صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا ہے۔
امریکا کے شہر واشنگٹن میں پولیس نے گھر سے فرار ہونے والے دو بکروں کو پکڑا ہے جو شہر میں آوارہ پھرنے کے دوران پیدل چلنے والوں کا پیچھا کر رہے تھے۔