پشاور(نمائندہ جنگ)کا ئو نٹر ٹیررازم ڈیپا رٹمنٹ اور پشاور پولیس کی جانب سے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گر ود ں کیخلاف مشتر کہ آ پریشن میں تین دہشت گر د ہلا ک اور دو فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گئے، آ پریشن کےدوران دہشتگر دو ں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائر نگ شرو ع کر دی، جوابی کارروائی میں 3مارے گئے ، ہلا ک ہو نے والے دہشت گر د چند ما ہ قبل فقیر آ باد کے علا قے میں حکیم ستنا م سنگھ اور دو پولیس افسرا ن کے قتل میں ملوث ہو نے سمیت بھتہ خو ری کے وارداتو ں میں بھی ملو ث ،دہشت گر د تنظیم کا نشا نہ پولیس آفسرا ن اور اہلکا ر تھے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں پر یس کا نفرس کر تے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس پشاور عبا س احسن نے بتایا کہ انکو اطلاع ملی کہ فقیر ا باد پولیس سٹیشن کی حدود قا ضی کلے میں چند دہشت گرد مو جود ہے جو کسی بھی وقت دہشت گرد ی کا منصو بہ بند ی کر نے ، ٹار گٹ کلنگ کی وارداتیں کر سکتے ہیں جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمو ں نے مشتر کہ کا روائی کر تے ہوئے علی الصبح آپریشن کیا دہشتگر دو ں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائر نگ شرو ع کر دی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم کی جانب سے جوا بی فائر نگ کے نتیجے میں تین دہشت گر د جا ں بحق ہو گئے ۔