پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے ساتھی کھلاڑیوں کے راز، اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔
گزشتہ شب رات نو بجے شاداب خان نے #AskShadab‘ کا ایک سیشن رکھا جس میں شائقینِ کرکٹ نے اُن سے سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔
شاداب خان کے اس سوال و جواب کے سیشن میں ناصرف ان کے مداحوں بلکہ معروف کرکٹرز نے بھی حصہ لیا اور شاداب سے سوال پوچھے۔
شاداب خان کے سوال و جواب پر ایک نظر:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارے میں شائقین کے کئی سوالات تھے، ایک صارف نے شاداب خان سے رائے مانگی کہ آیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کر سکتے ہیں یا نہیں۔
اس پر شاداب خان نے کہا کہ شاہین شاہ قلندرز کی قیادت کر سکتے ہیں۔
ایک صارف نے پوچھا کہ بطور کپتان آپ کو پی ایس ایل کی کونسی ٹیم خطرناک نظر آتی ہے؟
شاداب خان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں سے ہی میچز مشکل ہیں مگر پشاور زلمی خطرناک ہوسکتی ہے۔
شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دیا۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ پی ایس ایل میں اپنے جونیئرز پر بھڑک اٹھتے ہیں، جس پر شاداب نے کہا کہ اُن کے جونیئرز ان کے بھائیوں جیسے ہیں۔
حسن علی، محمد رضوان اور شاہد آفریدی کے لیے ایک لفظ
پسندیدہ بیٹر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے اسٹیو اسمتھ کو اپنا پسندیدہ بیٹر قرار دیا۔
شاداب کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے مزاحیہ کھلاڑی اور بدترین گلوکار حارث رؤف ہے۔
سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے ایک مداح کو اسلام آباد یونائیٹد کی شرٹ بھیجنے کا وعدہ بھی کرلیا۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹر روہت شرما اور آسٹریلین بیٹر ڈیوڈ وارنز کو بولنگ کرنا مشکل ہے۔