• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو امریکا کی 580 ملین ڈالر کی اضافی امداد

عالمی وباء کووڈ۔19 کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امریکا عالمی تنظیموں کو 580 ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔


انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک ہم سب محفوظ نہیں، ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سات عالمی ایجنسیوں کو اضافی امداد سے امریکا کی مجموعی امداد 19.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین