• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں غیرملکی مسافروں کیلئے قرنطینہ کی پابندی دوبارہ نافذ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرنٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تھائی لینڈ میں بھی سخت اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

اور اس حوالے سے تھائی حکومت نے ملک میں غیرملکی مسافروں کیلئے قرنطینہ کی پابندی دوبارہ نافذ کردی ہے۔

دارالحکومت بنکاک سے خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے غیرملکی مسافروں کیلئے ’ٹیسٹ اینڈ گو اسکیم‘ 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ میں مکمل ویکسینیشن والے مسافروں کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

تازہ ترین