لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان اور چائنہ کے مضبوط 70سالہ سفارتی تعلقات اور دوستی کے حوالے سے ٹائون ہال میں تقریب ہوئی۔ جس میں چینی قو نصل جنرل Mr. Peng Zhengwu نے وفد ساتھ مہمان خصوصی شرکت کی ۔ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے خطاب کیا اور چائنہ پاکستان کے 70سالہ سفارتی تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات 1950میں قائم ہوئے اور 21مئی 1951ء کو رسمی شکل کی گئی۔ جو ایک لازوال قریبی دوستی میں بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ قریبی تعلق گہرا پیارااور تاریخی باہمی روایات ہماری دو طرفہ دوستی کو مزید بہتر بنائیں گی۔ بعداز چائنہ کے قونصلر جنرل نے خطاب کیا اور کہا کہ لاہور کا چائنیز شہروں کے ساتھ سسٹر سٹی کا تعلق اس چیز کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور چائنہ دوستی ایک مضبوط اور ہمیشہ قائم رہنے والی ہے ۔ تقریب کے آخر میں میئر لاہور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور چائنیز شرکاء کو تحائف پیش کئے۔