• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ، عائزہ، سجل علی 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں نامزد

ماہرہ، عائزہ، سجل علی 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں نامزد
ماہرہ، عائزہ، سجل علی 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں نامزد

پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، عائزہ خان اور سجل علی نے 2021 کے 100 خوبصورت چہروں کی نامزدگیوں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

ٹی سی کینڈلر، جس نے سال کے 100 سب سے خوبصورت چہروں کی سالانہ آزاد ناقدین کی فہرست بنائی ہے، سال2021 کے خوبصورت ترین چہروں کی نامزدگیوں کا اپنے انسٹاگرام  پیج پر اعلان کیا ہے۔

ٹی سی کینڈلر نے اپنے انسٹا گرام پیج پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ، عائزہ اور سجل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’یہ2021 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیےآفیشلی نامزدہیں‘۔ 

کیپشن میں لکھا گیا کہ’ان تمام خوبصورت خواتین کو 2021 کے چہروں میں نامزد ہونے پر بہت مبارک ہو‘۔

اب ووٹنگ کا عمل ہوگا جو اس بات کا تعین کرے گا کہ نامزد چہروں میں سے  کامیاب کون ہوتاہے۔

تازہ ترین