• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی فراخدلی کے شکر گزار ہیں، سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری

ابراہیم المبارک نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ملک ہے۔
ابراہیم المبارک نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ملک ہے۔

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی فراخدلی کے شکر گزار ہیں۔ 

سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر ابراہیم المبارک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے صرف دو ہفتے کی ملاقات کے بعد ہم پاکستان آئے۔ ملاقات کے بعد ہمارا پاکستان آنا ثبوت ہے کہ پاکسستان سے ہماری دوستی اور شراکت داری بہت اہم ہے۔ 

سعودی نائب وزیر نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے شہباز شریف کو مبارک باد دی اور کہا کہ ولی عہد کی ہدایت پر ہم تیزی سے پاکستان آئے اور مواقع کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا۔

ابراہیم المبارک نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ملک ہے۔ ہم پاکستان کو اپنے ملک کی طرح سمجھتے ہیں۔ 

سعودی نائب وزیر ابراہیم المبارک نے کہا امید ہے مستقبل میں مزید ایسے دورے ہوں گے۔ ذاتی طور پر پاکستان کا تواتر کے ساتھ دورہ کرتا رہوں گا۔ پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر نے بہت تیزی سے رسپانس دیا۔ 

ابراہیم المبارک کے مطابق پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر سے رابطہ کیا تو ہر کسی نےاپنی دلچسپی ظاہر کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط ہیں، مزید مضبوط ہوں گے۔ سعودی نائب وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد کی عظیم قیادت میں ہم بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید