• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرح خان کیجانب سے ثانیہ مرزا کیلئے خاص چیریوں کا تحفہ
فرح خان کیجانب سے ثانیہ مرزا کیلئے خاص چیریوں کا تحفہ

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی دوست اور فلمساز فرح خان کا کرسمس کے خوبصورت تحفے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فرح خان اور ان کے بچوں زار، آنیا، اور دیوا کی طرف سے موصول ہونے والے کرسمس کے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کرسمس کی ان خوشیوں کے لیے بہت شکریہ، زار، آنیا، دیوا اور فرح‘۔

اس تصویر میں ایک خصوصی کرسمس نوٹ بھی دیکھا جاسکتاہے۔

اس نوٹ پر ثانیہ مرزا کے لیے خصوصی پیغام میں لکھا ہے کہ’میری کرسمس!‘

اس نوٹ میں تحفے میں بھیجی گئی چیریوں کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم آپ کو اپنا پسندیدہ ناشتہ بھیج رہے ہیں، چلّی کی یہ مزیدار چیریاں جو ہمیں اپنے خفیہ سانٹا کلاس سے موصول ہوئی ہیں‘۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آئیے مل کر کرسمس کی خوشی منائیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ان چیریوں کو اتنا ہی پسند کریں گی جتنا ہم کرتے ہیں‘۔ 

تازہ ترین