• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی مختلف شعبوں میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے ارکان برطانوی پارلیمنٹ کی قیادت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اینجلا رینر کررہی تھیں۔

وفد میں لارڈ واجد، ایڈوائزر ٹو لارڈ جعفر اقبال، واجد خان اور ساجد شیخ شامل تھے۔

اس موقع پر سردار ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے لیبر پارٹی اور اس کی قیادت کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ مہمان وفد کو سوینیر بھی پیش کئے گئے۔

تازہ ترین