• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا

پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی قونصل خانہ پشاور نے 2 مارچ سے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ تمام معمول کی اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔ 

بیان کے مطابق کراچی اور لاہور میں ٹریفک رکاوٹوں کے باعث 3 مارچ کو ویزا اور قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ 3 مارچ سے معمول کی قونصلر سروسز بحال کرے گا۔ 

امریکی حکام نے اہلکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبریں مانیٹر کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید