• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر شاہ کیخلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر رمیز راجہ کا ردّ عمل

کھلاڑیوں پر اس قسم کا الزام لگنا کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، رمیز راجہ
 کھلاڑیوں پر اس قسم کا الزام لگنا کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے خلاف جنسی زیاتی اور ہراسانی کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

 رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ جیسے ملک کے نامور کھلاڑیوں پر اس قسم کا الزام لگنا کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اسلام آباد میں تھانہ شالیمار پولیس کو قومی کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کو دھمکانے اور دوست کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے میں معاونت کے الزام میں مطلوب ہیں۔

رمیز راجہ نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ  یاسر ایک اچھا کھلاڑی رہ چکا ہے، اور جب ہم ان کھلاڑیوں کی تربیت کرتے ہیں تو انہیں ان کے مقام سے آگاہ کرتے ہیں۔

 رمیز راجہ نے کہا کہ ایسے واقعات پاکستان کیلئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ہم ابھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مگر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں۔

 رمیز راجہ نے کہا کہ ’میں نہیں جانتا کہ اس معاملے میں سچائی کیا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس طرح کی سرخیاں پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی نہیں ہیں اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان کرکٹ میں بہتری آرہی ہے۔‘

رمیز راجہ نے کہا کہ اس واقعے نے پی سی بی کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت چہرے کو پیش کرنے کی کوششوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تازہ ترین