• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام پر پابندیوں سے متعلق 4 نام فہرست سے نکال دیے: برطانیہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی حکومت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ حکومت نے شام سے متعلق پابندیوں کے اپنے قانون کے تحت 4 افراد یا اداروں کو پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

لندن سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایران پر عائد جوہری پابندیوں کے نظام کے تحت ایک فرد یا ادارے کو بھی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام برطانیہ کے پابندیوں کے نظام میں کی جانے والی ایڈجسٹمنٹ کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ حکام وقتاً فوقتاً ان پابندیوں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مؤثر رہیں اور مخصوص اہداف پر ہی مرکوز ہوں۔

اعلامیے میں ان افراد کی شناخت یا فیصلے کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر فراہم نہیں کی گئیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید