کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی، پیپلز پارٹی، ن لیگ نے عدالتِ عالیہ میں درخواست دائر کر دی۔
رہنما مسلم لیگ ن یونس بلوچ کا کہنا ہے کہ اے این پی اور پشتون خوا نیشنل پارٹی نے بھی پٹیشن دائر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں موسمی صورتِ حال اور ووٹر لسٹوں کے مسائل کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو سکتے، صوبے میں امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔