• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے ارسلان محسود قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا


کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارسلان محسود قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جیل بھیج دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرتے ہوئے 3 جنوری کو ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارسلان محسود قتل کیس میں ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا، کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو پہلے ہی جیل کسٹڈی کردیا گیا تھا۔

پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ارسلان محسود کو مقابلے میں مارنے کادعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین