• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز: پریمیئر لیگ فٹبال میں اتوار کو شیڈول میچز ملتوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پریمیئر لیگ فٹبال میں اتوار کو شیڈول میچز ملتوی کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیورپول اور لیڈز کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ کے ساتھ ویٹفورڈ اور وولوز کا میچ بھی کوویڈ کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

پریمیئر لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں میچز اتوار کو شیڈوول تھے جنہیں لیڈز اور ویٹفورڈ کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔ 

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کئی کھلاڑیوں کا کویڈ19 میں مبتلا ہونے کے علاوہ بیماری اور انجریز کی وجہ سے میچز ملتوی کیے گئے ہیں۔

پریمیئر لیگ کا کہنا تھا کہ ’واٹفورڈ کے پاس کھلاڑیوں کی ناکافی تعداد ہے جس نےگزشتہ ہفتے کرسٹل پیلس کے خلاف میچ بھی کوویڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔‘

اس میں کہا گیا کہ توقع ہے کہ کھلاڑیوں کی آئی سولیشن مکمل ہونے کے بعد واٹفورڈ منگل 28 دسمبر کو ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے خلاف اپنے میچ کے لیے دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین