• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پر الزامات، جمشید اقبال چیمہ سے 18جنوری تک شواہد طلب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، جمشید اقبال چیمہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اگلے ہفتے میری بیٹی کا نکاح ہے کچھ وقت دیں، الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ سے 18 جنوری تک الزامات کے شواہد مانگ لیے، جمشید اقبال چیمہ نے کمیشن پر پیسے لینے اور دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے ۔

تازہ ترین