• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے گرین بس سروس کا آج سے آغاز


کراچی والوں کے لئے گرین لائن بس سروس آج سے شروع کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر بس سروس کچھ گھنٹوں کے لئے چلے گی۔

رپورٹس کے مطابق بس سروس ابتدائی طور پر صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی۔ اس دوران 15 دن آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسیں 4 گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی۔

ترجمان سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق 10جنوری سے گرین بس آپریشن مکمل طور پر فعال اور اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں( ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا۔ 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کو گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

اس منصوبے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کے مطابق کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35.5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرین لائن بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

تازہ ترین