• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کا یومِ ولادتِ قائدِ اعظم اور کرسمس پر پیغام

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولات اور مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے بیان میں انہوں نےکہا ہے کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں قومی مفادات کو تر جیح دیں، دنیا میں سب زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ اور بھارت میں غیر محفوظ ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آج ہمیں ملک کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا بھی عہد کرنا ہو گا، حکومت ملک و قوم کو مضبوط اور خوش حال بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جتنا کام پاکستان میں ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

چوہدری سرور نے کہا کہ قائدِ اعظم کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی ملک و قوم کی کامیابی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قائدِ اعظم کے افکار کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے جو پوری کر یں گے۔

تازہ ترین