• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 14سالہ لڑکی ہلاک

لاس اینجلس کی دکان میں پولیس کی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کے بعد کے مناظر
لاس اینجلس کی دکان میں پولیس کی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کے بعد کے مناظر

لاس اینجلس میں دکان میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دکان کے چینجنگ روم میں تقریب کے لیے کپڑے دیکھ رہی تھی کہ اس دوران فائرنگ سے ہلاک ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹور کے اندر ایک شخص کی گولیاں چلانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تھی، جس سے پولیس نے ہلاک کر دیا۔

لاس اینجلس پولیس چیف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین