• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کی والدہ کا انتقال، شعیب ملک کا اظہارِ تعزیت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ان کی والدہ کے انتقال پر حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی غم کی اس گھڑی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین۔

خیال رہے کہ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کے حوالے سے پیغام جاری کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون‘۔

تازہ ترین