• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎ نوازشریف کے واپس آنے کا خوف سونے نہیں دے رہا،رانا ثنااللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے واپس آنے کا خوف سونے نہیں دے رہا۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آپ کو جو کرنا ہے کریں، جو کہنا ہے کہیں، جانا تو پڑے گا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نا لائقی، نا اہلی، کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان و پریس کانفرنس صرف نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو ایک ہی پیغام ہے کہ ’’بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانوناً ختم ہوچکی ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’نوازشریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔‘‘

تازہ ترین