• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانپ کے کاٹنے کے بعد سلیم خان نے بیٹے کی صحت سے متعلق آگاہ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ انہیں سانپ نے کاٹ لیا ہے، تاہم سلو بھائی کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس پر سانپ نے کاٹا تھا، جس کے بعد انہیں اتوار کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں 6 گھنٹے تک رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ اطلاع آنے کے بعد سے ان کے پرستار ان کی صحت و زندگی کے حوالے سے پریشانی کا شکار تھے، جسے دور کرنے کے لیے ان کے والد نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان مکمل طور پر تندرست اور خطرے سے باہر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے بھی جنگلوں میں پایا جانے والا یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔

والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے سلمان کو چند دوائیں تجویز کی ہیں، تاہم وہ اب مکمل تندرست ہیں۔

تازہ ترین