• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی لاہور کی مہنگائی کیخلاف کفن بردار ریلی


جماعت اسلامی لاہور نے مہنگائی کے خلاف کفن بردار ریلی نکالی، شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ناصر باغ لاہور سے مہنگائی کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک کفن بردار کارکنان شدید سردی میں سڑک پر لیٹ گئے اور علامتی طور پر مہنگائی کا جنازہ بھی نکالا۔

جماعت اسلامی کےمقامی رہنما خلیق بٹ اور جبران بٹ کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں خواتین کارکنوں نے بچوں سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے مہنگائی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔

مظاہرین نے مہنگائی کنٹرول کرنے اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ناصر باغ سے شروع ہونے والی ریلی نیلا گنبد اور وہاں سے چکر لگا کر واپس ناصر باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

تازہ ترین