• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔

کابینہ ڈویژن نے شوکت ترین کے  وفاقی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ وریونیو کا قلمدان دیاگیاہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرشوکت ترین کو وفاقی وزیر تعینات کیا، وزیر اعظم نے سینیٹر شوکت ترین کو خزانہ و ریونیو کا قلمدان دیا۔

وفاقی وزیر تعیناتی پر شوکت ترین مشیرخزانہ وریونیو کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین گزشتہ ہفتے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، ان کو17 اپریل2021 کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا۔

شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر6 ماہ کی مدت16 اکتوبرکوختم ہوگئی تھی۔

شوکت ترین17 اکتوبر2021 سے بطور مشیرخزانہ وریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین