ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 51 رنز بنا لئے ہیں اور اسے خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں ۔
میلبرن میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، مارکس ہیرس 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جبکہ رابنسن اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں ۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے61رنز ایک کھلاڑی آوٹ سےاننگز آگے بڑھائی ، اوپنر مارکس ہیرک 76 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل اسٹارک 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جوروٹ 12 اور بین اسٹوکس 2 رنز بناکر کریز موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔