انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ پر آسٹریلیا میں شکست اور کوویڈ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ میلبرن میں ایشیز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو نہ صرف میچ بلکہ سیریز میں بھی شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔
میلبرن میں انگلش ٹیم کے لیے ٹیسٹ کا دوسرا دن بڑا بھاری رہا، جہاں اس پر شکست کے بادل منڈالنے لگے۔
انگلش بولرز نے تو بہتر کارکاردگی دکھائی، 61 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز شروع کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو 267 رنز پر پویلین پہنچا دیا۔
آسٹریلیا کے ہیرس 76 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روبنسن اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
انگلینڈ نے 82 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی، لیکن اس کی چار وکٹیں 22 رنز پر ہی گر گئیں۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو اسکور 31 ہوچکا تھا، کپتان جو روٹ 12 اور بین اسٹوکس 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، لیکن انگینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 51 رنز بنانے ہیں۔
دوسری جانب انگلش اسکواڈ میں شامل دو سپورٹ اسٹاف اور فیملی کے دو ارکان کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے 4 بیٹرز 31 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے اور اسے آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی مزید 51 رنز بنانے ہیں۔