• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل، ایس او سی میں نئی سائبر سیکورٹی کی فراہمی کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے اپنے جدید ترین سیکیورٹی آپریشنز سینٹر(ایس او سی) میں نئی سائبر سیکیورٹی خدمات کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اپنے کاروباری اور مالیاتی صارفین کو سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ایس او سی پر مبنی حفاظتی نظام صارفین کے ڈیٹا، ڈیجیٹل اثاثوں اور انفراسٹرکچر کو درپیش متعد د اقسام کے سائبر سیکیورٹی خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل حفاظتی حصار فراہم کرتا ہے۔انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی اولین پی ٹی سی ایل سائبر سیکیورٹی خدمات کمپنی کے قابل ذکر ڈیجیٹل پورٹ فولیو میں ایک نیا اضافہ ہے اور پورے ایکو سسٹم کے ساتھ یہ اعلی ترین کارکردگی کا حامل انٹیگریٹڈ سائبر سیکورٹی پلیٹ فارم ہے۔ یہ نظام ایپلی کیشنز، کوڈ، پورٹس، سرورز اور ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ سسٹم کی غیرمجاز رسائی کے پوائنٹس سمیت بیرونی ڈیجیٹل حملوں پر مسلسل اور قابل بھروساسیکیورٹی کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو جامع حفاظت کی فراہمی کے لیے،ڈیٹا کی باسہولت ترسیل، شفافیت کے ساتھ ساتھ ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر، مختلف نیٹ ورکس پر ایکس ایز اے سروس، اینڈ پوائنٹس اور کلاڈ کی گرانیولر کنٹرول کی سہولت بھی میسر ہے۔اس اہم پیش رفت پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف انفارمیشن آفیسر، سعد مظفر وڑائچ نے کہا، "سائبر سیکورٹی موجودہ دور میں اداروں کے لئے ایک بڑی اہم ترجیح بنتی جارہی ہے اور ہمارے کاروباری صارفین ہماری محفوظ اور تیزرفتار خدمات پر انحصار کرتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل گروپ میں اپنے صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی سائبر سیکیورٹی سہولیات کو جدید سے جدید تر بنانے کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین