گوادر(اکبر جندانی/ نامہ نگار) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا گوادر پہنچ گئے۔ گورنر نے گوادر یونیورسٹی کے پہلا اکیڈمک سیشن کے ساتھ ساتھ یونیور سٹی کے لوگو کا بھی افتتاح کر دیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے گورنر کو گوادر یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی.اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ یونیورسٹی کیلئے پانچ سو ایکڑ زمین مختص ہے.انھوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔